0
Thursday 25 Jun 2015 16:44

نائجیریا میں 12 سالہ بچی کا خود کش حملہ، 10 ہلاک

نائجیریا میں 12 سالہ بچی کا خود کش حملہ، 10 ہلاک
اسلام ٹائمز۔ نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے کی ایک مارکیٹ پر ہونے والے خود کش بم دھماکے میں 12سالہ بچی کو استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کے عزیز حسینی ایسامی کا کہنا ہے کہ ریاست یوب کے دارالحکومت دماتورو کی مارکیٹ واگر میں ہونے والا خود کش دھماکا 12 سالہ بچی نے کیا۔ حسینی نے بتایا کہ بچی مارکیٹ میں اناج کی فروخت والے حصے میں داخل ہوئی اور خود کو تاجروں اور خریداروں کے درمیان دھماکے سے اڑا لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس سے قبل بورنو ریاست کے دارالحکومت میڈوگوری کی مچھلی مارکیٹ میں مبینہ طور پر 17سالہ بچی نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا، جس میں 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی واقعے کے فوری بعد ایک اور بچی جو پہلا دھماکا کرنے والی بچی کی ہم عمر بتائی جاتی ہے نے دوسرا خود کش دھماکا کیا تاہم اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 469174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش