0
Thursday 25 Jun 2015 16:41

بحرین میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے مظاہرے

بحرین میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ اطلاعات کے مطابق بحرینی شہریوں نے مختلف شہروں میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کر کے آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔ یہ مظاہرے دارالحکومت منامہ کے کرزکان، معامیر اور بلاد قدیم علاقوں اور مشرقی علاقے جزیرہ سترہ نیز وسطی علاقے توبلی میں ہوئے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں جمعیت وفاق اسلامی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین نے اپنے ملک میں جمہوریت کی برقراری اور اپنے قانونی حقوق پر تاکید کی۔ آل خلیفہ حکومت کے ایجنٹوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ کی۔ یاد رہے کہ آل خلیفہ کی ایک نام نہاد عدالت نے گزشتہ ہفتے ایک حکم جاری کر کے کہ جسے سیاسی حکم قرار دیا جاتا ہے، جمعیت وفاق اسلامی کے سربراہ شیخ علی سلمان کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 469175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش