0
Thursday 25 Jun 2015 17:34

پانی بحران پر سندھ اسمبلی میں حکومتی و اپوزیشن ارکان کی جھڑپ، اپوزیشن کا واک آؤٹ

پانی بحران پر سندھ اسمبلی میں حکومتی و اپوزیشن ارکان کی جھڑپ، اپوزیشن کا واک آؤٹ
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک مرتبہ پھر عوامی مسئلہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی جھڑپ کی نذر ہوگیا، اور ارکان تھوڑی دیر تلخ کلامی کے بعد پھر ایک ہوگئے، لیکن ایوان میں اٹھایا جانے والا پانی کا مسئلہ جوں کا توں رہا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیرِ صدارت اجلاس شروع ہوا، تو ایم کیو ایم ارکان نے کراچی میں پانی بحران پر احتجاج شروع کر دیا۔ اجلاس کے دوران وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل میمن نے پانی بحران پر اظہار خیال کیا، تو اس موقع پر ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیر نے 2 غیر قانونی ہائیڈرینٹس بنا رکھے ہیں، جن کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیئے، اور ان کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیئے، جس پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کسی وزیر نے غیر قانونی ہائیڈرینٹس قائم نہیں کیا، اور اگر ایسا کیا گیا تو اس وزیر کے خلاف مقدمہ درج ہوگا، اور ساتھ ہی غیر قانونی شادی ہال بنانے اور تفریحی مقامات پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج ہوگا، جس پر اپوزیشن ارکان سیخ پا ہوگئے اور ایوان سے واک آؤٹ کرگئے، جس پر وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام مین کا کہنا تھا کہ یہ پانی کی عدم فراہمی پر نہیں بلکہ بی بی سی کی رپورٹ پر واک آوٹ ہے۔
خبر کا کوڈ : 469201
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش