QR CodeQR Code

مسلم لیگ (ن) کے فدا ناشاد گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر جبکہ جعفراللہ ڈپٹی سپیکر منتخب

25 Jun 2015 17:48

اسلام ٹائمز: جی بی اسمبلی کے اجلاس میں نگران سپیکر نے حاجی فدا حسین محمد ناشاد سے سپیکر کے عہدے کا حلف لیا بعد ازاں نو منتخب سپیکر حاجی فدا حسین محمد ناشاد نے ڈپٹی سپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے رہنماء و سابق ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو حاجی فدا محمد ناشاد کو قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان میں بلامقابلہ سپیکر جبکہ پاکستان مسلم لیگ نون ہی کے رہنماء جعفر اللہ خان ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا اجلاس نگران سپیکر وزیر بیگ کے زیر صدارت ہوا جس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا چناﺅ کیا گیا اور کسی بھی سیاسی جماعت نے ان کے مدمقابل امیدوار کھڑا نہ کیا جس پر نگران سپیکر وزیر بیگ نے حاجی فدا حسین محمد ناشاد کا بطور سپیکر اور جعفر اللہ خان کا بطور ڈپٹی سپیکر انتخاب کا اعلان کیا۔ اس موقع پر نگران سپیکر نے حاجی فدا حسین محمد ناشاد سے سپیکر کے عہدے کا حلف لیا بعد ازاں نو منتخب سپیکر حاجی فدا حسین محمد ناشاد نے ڈپٹی سپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔


خبر کا کوڈ: 469209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/469209/مسلم-لیگ-ن-کے-فدا-ناشاد-گلگت-بلتستان-اسمبلی-سپیکر-جبکہ-جعفراللہ-ڈپٹی-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org