QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، تکفیریوں کی فائرنگ سے شیعہ رہنماء مختیار حسین شہید

25 Jun 2015 23:42

اسلام ٹائمز: پروآ اڈہ کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے انجمن صدائے حسین کے صدر پر فائرنگ کی، متعدد گولیاں لگنے سے مختیار حسین شدید زخمی ہوگئے، انہیں ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں شہید ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیریوں نے فائرنگ کرکے ایک اور شیعہ رہنماء کو شہید کر دیا ہے۔ تھانہ پروآ کی حدود میں پروآ اڈہ پر اقبال سیلون کے سامنے 125 موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے انجمن صدائے حسین کے صدر مختیار حسین بلوچ ولد خالقداد سکنہ پروآ پر فائرنگ کر دی۔ متعدد گولیاں لگنے سے مختیار حسین بلوچ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں طبی امداد کی غرض سے ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی، مگر وہ راستے میں ہی شہید ہوگئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی پولیس نے مقتول کے چچا زاد بھائی بشیر حسین بلوچ ولد صاحب داد کی رپورٹ پر دو نامعلوم ملزمان کیخلاف 302/34- 7ATA- PPC کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کی کسی کیساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔


خبر کا کوڈ: 469256

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/469256/ڈی-آئی-خان-تکفیریوں-کی-فائرنگ-سے-شیعہ-رہنماء-مختیار-حسین-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org