0
Thursday 25 Jun 2015 23:49

ڈیرہ اسماعیل خان، انجمن صدائے حسین ؑ کے صدر مختیار حسین بلوچ شہید

ڈیرہ اسماعیل خان، انجمن صدائے حسین ؑ کے صدر مختیار حسین بلوچ شہید
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ پروآ اڈہ کے ڈگری کالج کے قریب تکفیری دیوبندی گروہ "راہ حق پارٹی" کے حکیم ابراہیم قاسمی گروپ کے دہشت گردوں نے انجمن صدائے حسینؑ کے صدر معروف شیعہ رہنما مختیار حسین بلوچ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا۔ اطلاعات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں پروآ اڈہ پر اقبال حجام کی دکان کے سامنے 125 موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح افراد نے انجمن صدائے حسینؑ کے صدر مختیار حسین بلوچ ولد خالق داد سکنہ پروآ پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے مختیار حسین بلوچ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ انہوں نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی پولیس نے مقتول کے چچازاد بشیر حسین بلوچ ولد صاحب داد کی رپورٹ پر دو نامعلوم ملزمان کیخلاف 302/34-7ATA-PPC کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کی کسی کیساتھ کوئی دشمنی نہیں، واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے، جس میں مخالف فرقہ ہی ملوث ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ، راہ حق پارٹی کے نام سے سرگرم ہیں اور اسے تحریک انصاف اور اے این پی کی حمایت بھی حاصل ہے۔ پشاور، ڈی آئی خان اور صوبے کے دیگر علاقوں میں چن چن کر شیعہ اور سنی صوفی و بریلوی مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہے، جبکہ قاتل تکفیری دیوبندی گروہ راہ حق و اہلسنت والجماعت کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔
خبر کا کوڈ : 469259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش