0
Friday 26 Jun 2015 04:57

کراچی، پولیس کی کارروائی، خاتون ڈکیت سمیت گیارہ ملزمان گرفتار

کراچی، پولیس کی کارروائی،  خاتون ڈکیت سمیت گیارہ ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون ڈکیت سمیت گیارہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے علاوہ کالعدم تحریک طالبان کا ایک اہم کارندہ بھی حراست میں لے لیا ہے۔ کراچی پولیس نے جمشید کواٹر میں ڈکیتی کرنے والے خاتون سمیت دو ڈاکو گرفتار کئے۔ ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان اور اسلحہ بھی برآمد کر ہوا ہے۔ پیر آباد سے منشیات کے سمگلر جبکہ لیاری چاکیواڑہ میں پولیس کارروائی کے دوران چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حساس اداروں نے قائدآباد گلشن بونیر میں کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان کا اہم کارندہ بھی گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ مواچھ گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم جماعت کا ایک اور کارندہ بھی گرفتار کیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 469284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش