QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پیسکو میں ٹھن گئی

26 Jun 2015 13:52

اسلام ٹائمز: پیسکو ترجمان کا دعویٰ ہے کہ خیبر پختونخوا کو رمضان میں مختص 1500 میگا واٹ کے کوٹے سے 200 میگا واٹ زیادہ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور پیسکو میں ٹھن گئی۔ پیسکو نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات کو اشتعال انگیز قراردے دیا۔ ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا پارہ بھی چڑھ گیا، اشتعال میں آکر پیسکو چیف کو جلانے کا اعلان بھی کر ڈالا۔ وزیراعلیٰ کہتے ہیں صوبہ اپنی ضرورت سے زيادہ بجلی پیدا کرتا ہے اس کے باوجود مختص 13 فیصد کوٹے میں سے 10 فیصد ملتا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق بجلی چوری میں پیسکو اہلکار ملوث ہیں۔ دوسری جانب پرویز خٹک کی شعلہ بیانی کو پیسکو ترجمان نے ملازمین کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عوام کو مشتعل کر رہے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ کا حل جلاؤ یا گھیراؤ نہیں۔ پیسکو ترجمان کا دعویٰ ہے کہ خیبر پختونخوا کو رمضان میں مختص 1500 میگا واٹ کے کوٹے سے 200 میگا واٹ زیادہ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ پیسکو نے یہ شکوہ بھی کیا کہ صوبائی پولیس بجلی کی تنصیبات پرمشتعل افراد کے حملے روکنے میں مدد نہیں کررہی۔


خبر کا کوڈ: 469326

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/469326/وزیراعلی-خیبر-پختونخوا-اور-پیسکو-میں-ٹھن-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org