0
Friday 26 Jun 2015 14:03

خیبر پختونخوا میں بجلی چوروں کے خلاف پیسکو کا کریک ڈاؤن

خیبر پختونخوا میں بجلی چوروں کے خلاف پیسکو کا کریک ڈاؤن
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بجلی چوروں کے خلاف پیسکو کا کریک ڈاؤن جاری ہے تو دوسری جانب خیبر پختونخوا پولیس کے بیشتر تھانوں اور چوکیوں میں کنڈے لگا کر بجلی استعمال کی جارہی ہے اور جہاں میٹر نصب ہیں وہاں بجلی کی مد میں پولیس، پیسکو کی 60 ملین کی نادہندہ ہے۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی صوبے میں بجلی چوری کے خلاف مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ جس دوران صارفین سے بقایاجات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے لیکن دوسری جانب محکمہ پولیس خیبر پختونخوا کے مختلف تھانوں اور چوکیوں میں بجلی سرعام چوری ہورہی ہے، کہیں کنڈے لگے ہیں، تو کہیں میٹر جل چکے ہیں، چوری کی بجلی کا استعمال تو ایک طرف، جہاں میٹرز کی تنصیب کی گئی ہے وہاں بھی محکمہ پولیس پیسکو کی 60 ملین کی نادہندہ ہے۔ پیسکو ریکارڈ کے مطابق بجلی کی سب سے زیادہ چوری پشاور سرکل میں ہورہی ہے اور پولیس اسی سرکل میں 23 ملین سے زیادہ کی نادہندہ بھی ہے۔ ایک عام صارف بجلی چوری کرے تو وہ گنہگار لیکن شہری پوچھتے ہیں کہ اگر قانون کے رکھوالے ہی قانون شکنی کریں تووہ پھر کس اخلاقی جواز کے تحت اسی جرم میں لوگوں کو گرفتار کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 469338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش