0
Saturday 27 Jun 2015 12:26

امریکہ، پولیس نے ایک اور نہتے سیاہ فام شخص کو ہلاک کر دیا

امریکہ، پولیس نے ایک اور نہتے سیاہ فام شخص کو ہلاک کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست میری لینڈ کے علاقے بالٹیمور میں پولیس نے ایک گھر میں گھس کر ایک سیاہ فام امریکی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس چیف جیم جانسن  مطابق تین پولیس اہلکاروں نے شہر بالٹیمور کے نواح میں گھریلو تشدد کی رپورٹ کی بنیاد پر ایک گھر میں داخل ہوئے، گھر میں داخل ہوتے ہی انہوں نے دیکھا کہ اکتیس سالہ سپینسرلی میک کین ان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کر رہا ہے، اور پولیس نے اسے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کو بعد میں معلوم ہوا کہ اس کے پاس ہتھیار نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ مہینوں میں سیاہ فام امریکیوں کو امریکی پولیس مسلسل تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 469400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش