0
Friday 26 Jun 2015 17:39

میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، میجر (ر) محمد امین

میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، میجر (ر) محمد امین
اسلام ٹائمز۔ نومنتخب رکن اسمبلی میجر (ر) محمد امین نے کہا ہے کہ میرٹ اور قانون کی بالادستی پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، جن لوگوں نے لوٹ مار کی ہے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے ان کا کڑا احتساب ہوگا، خطے میں بننے والی مسلم لیگ نون کی آئندہ حکومت کو پیپلز پارٹی کی سابق صوبائی حکومت سے سبق حاصل کرنا ہوگی ورنہ مستقبل میں ہمارے لئے اس سے بھی بڑے مسائل پیدا ہوں گے۔ میری مسلم لیگ نون کی آئندہ حکومت سے یہی درخواست اور سفارش ہوگی کہ وہ کرپشن مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرے اور کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب کرے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے باعث ادارے تباہ و برباد ہوگئے ہیں خاص طور پر محکمہ تعلیم کے ساتھ بڑا مذاق کیا گیا یہاں لاکھوں روپے میں نوکریاں بیچی گئیں انشااللہ ہم نوکریاں بیچنے والوں کے خلاف کیسز تیار کر کے نیب اور ایف آئی اے کو ارسال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی علاقہ ترقی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے ہمارے اوپر جو اعتماد کیا ہے وہ قابل مثال ہے ہم ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ بحال ہوگا اور حق دار کوحق ملے گا یہی ہماری ترجیحات ہیں تمام تقرریاں میرٹ قواعد و ضوابط کے عین مطابق ہونگی، بھرتیاں چور دروازے سے نہیں ہوں گی نوکریوں کے اشتہارات اخبارات میں شائع کرائے جائیں گے، چوری چھپے نوکریاں نہیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے رکن اسمبلی بننے پر پورے بلتستان کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جو عوام کا میرے اوپر اعتماد کا مظہر ہے۔
خبر کا کوڈ : 469405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش