QR CodeQR Code

ایدھی سردخانے میں رکھی 50 لاوارث میتوں کی نماز جنازہ ادا

26 Jun 2015 22:32

اسلام ٹائمز: ایدھی ترجمان کے مطابق سرد خانے میں جگہ کم پڑنے کے باعث 50 میتوں کی تدفین مواچھ گوٹھ قبرستان میں کی جارہی ہے، جبکہ اب بھی درجنوں افراد کی میتیں سرد خانے میں موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایدھی سردخانے میں رکھی 50 لاوارث میتوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، تدفین مواچھ گوٹھ قبرستان میں کی جائے گی۔

ایدھی ترجمان کے مطابق سرد خانے میں جگہ کم پڑنے کے باعث 50 میتوں کی تدفین مواچھ گوٹھ قبرستان میں کی جارہی ہے، جبکہ اب بھی درجنوں افراد کی میتیں سرد خانے میں موجود ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ عام حالات میں میت کی شناخت کیلئے 10 سے 15 دن تک ورثاء کا انتظار کیا جاتا ہے، لیکن ہیٹ اسٹروک سے ہونیوالی میتوں کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب لاوارث میتوں کی تدفین جلد کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 469441

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/469441/ایدھی-سردخانے-میں-رکھی-50-لاوارث-میتوں-کی-نماز-جنازہ-ادا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org