QR CodeQR Code

حافظ حفیظ الرحمان نے وزیراعلٰی گلگت بلتستان کا حلف اٹھا لیا

26 Jun 2015 22:35

اسلام ٹائمز: وزیراعلٰی گلگت بلتستان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاوس میں ہوئی، جس میں مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے عہدیدار اور دیگر سرکاری شخصیات نے شرکت کی، جبکہ اس موقع پر حافظ حفیظ الرحمان سے گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر نے وزارت اعلٰی کا حلف لیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمان نے جی بی کے نئے وزیراعلٰی کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے، گورنر گلگت بلتستان و وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان برجیس طاہر نے ان سے حلف لیا۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی، جس میں مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے عہدیدار اور دیگر سرکاری شخصیات نے شرکت کی، جبکہ اس موقع پرحافظ حفیظ الرحمان سے گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر نے وزارت اعلٰی کا حلف لیا۔ حافظ حفیظ الرحمان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر ہیں، جبکہ نومنتخب وزیراعلٰی اپنی کابینہ چند دنوں میں تشکیل دیں گے، جس کے لئے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب حاجی فدا ناشاد اور جعفراللہ خان گلگت بلتستان قانون اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے ہیں، جبکہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے وزیراعلٰی اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 469442

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/469442/حافظ-حفیظ-الرحمان-نے-وزیراعل-ی-گلگت-بلتستان-کا-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org