0
Friday 26 Jun 2015 23:08

وزیراعلٰی کے اعلان کیساتھ ہی گلگت شہر ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا، انتظامیہ بے بس، شہری پریشان

وزیراعلٰی کے اعلان کیساتھ ہی گلگت شہر ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا، انتظامیہ بے بس، شہری پریشان
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں آٹھ جون کو ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ نواز کو حاصل ہونے والی واضح اکثریت کے بعد حکومت سازی کا مرحلہ آج مکمل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے پہلے باضابطہ اجلاس کے دوسرے روز کے سیشن کے دوارن وزیراعلٰی کا انتخاب عمل میں آیا اور ایوان کی اکثریت نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے چیئرمین اور نومنتخب ممبر قانون ساز اسمبلی حافظ حفیظ الرحمان کو قائد ایوان منتخب کر لیا اور یوں حافظ حفیظ الرحمان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلٰی منتخب ہو گئے۔ وزیراعلٰی کے انتخاب کے اعلان کے ساتھ ہی گلگت شہر لیگی کارکنوں کی بدترین ہوائی فائرنگ کی لپٹ میں آگیا اور شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود مسلسل چار گھنٹے سے زائد تک شہر کے مختلف علاقوں میں لیگی کارکنان کھلے عام بھاری ہتھیاروں سے ہوئی فائرنگ کرتے رہے۔ اس دوارن مقامی انتظامیہ بے بسی کی تصویر بنی نظر آئی اور وزیراعلٰی کے انتخاب کیساتھ ہی گلگت کے شہریوں کو لیگی کارکنان کی جانب سے نہایت منفی پیغام دیا گیا۔ گلگت کے شہریوں نے فورس کمانڈڑ گلگت بلتستان، آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری سمیت گورنر اور وزیراعظم پاکستان سے اس واقعہ کا سختی کیساتھ نوٹس لینے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث تمام لیگی کارکنان کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 469444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش