0
Saturday 27 Jun 2015 11:57

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی ہڑتال

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں ڈاکٹروں اور نرسوں کی ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔ مریضوں کو صرف ایمرجنسی کور دیا جارہا ہے۔ جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس پر مریضوں کے رشتے دار وں نے بھی احتجاج شروع کر دیا، ڈاکٹرز اور نرسز نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹرز اور نرسز کی سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں اور ملزمان کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر میں قتل و اقدام قتل کی دفعات بھی شامل کی جائیں۔ واضح رہے کہ جمعرات کو ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے شخص کو علاج کے لئے اسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور چل بسا۔ جس پر جاں بحق زخمی کے لواحقین نے ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ دوسری جانب ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو مشکلات درپیش ہیں، جس پر ان کے رشتے داروں نے بھی ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 469518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش