0
Saturday 27 Jun 2015 12:42

پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ کی مکمل بحالی میں 20 روز لگیں گے

پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ کی مکمل بحالی میں 20 روز لگیں گے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ کی مکمل بحالی میں 15 سے 20 روز لگ سکتے ہیں۔ سب میرین کیبل سی می وی فور کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ جمعہ کو سب میرین کیبل آئی می وی کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا، جس کے بعد ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ 19 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد تک ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سب میرین کیبل کی خرابی سے ایشیا اور یورپ میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی تھی، کیبل کی خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ صرف 19 فیصد رہ گئی تھی، سب میرین کیبل سی می وی فور کی مرمت کا کام مکمل ہونے میں مزید 2 سے 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 469540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش