0
Saturday 27 Jun 2015 12:43

طارق میر سے منسوب کرکے میڈیا میں چلایا جانے والا بیان میڈیا ٹرائل کا تسلسل ہے، ایم کیو ایم

طارق میر سے منسوب کرکے میڈیا میں چلایا جانے والا بیان میڈیا ٹرائل کا تسلسل ہے، ایم کیو ایم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم برطانیہ کے سینئر رہنما طارق میر سے منسوب برطانوی پولیس کو دیئے گئے اعترافی انٹرویو کو میڈیا میں چلائے جانے کو ایم کیو ایم کے خلاف میڈیا ٹرائل کا تسلسل قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ طارق میر سے منسوب کرکے میڈیا میں چلائے جانے والا مبینہ بیان ایم کیو ایم کے خلاف میڈیا ٹرائل کا تسلسل ہے، ایم کیو ایم اس خود ساختہ بیان کی تحقیقات کر رہی ہے، اور اس بارے میں ایم کیو ایم کی قانونی ٹیم متعلقہ برطانوی تحقیقاتی اداروں سے رابطے میں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کا لندن پولیس کو دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر آیا تھا، جس میں انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ الطاف حسین، عمران فاروق اور محمد انور بھارت سے رقم ملنے اور روابط سے آگاہ تھے، اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کو عسکری تربیت کیلئے بھارت بھجوایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 469541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش