0
Saturday 27 Jun 2015 16:39

وقاص شاہ کے قتل کا ملزم متحدہ کارکن آصف علی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

وقاص شاہ کے قتل کا ملزم متحدہ کارکن آصف علی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول کارکن سید وقاص شاہ کے قتل کے الزام میں گرفتار متحدہ کارکن آصف علی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ رینجرز نے سخت سیکیورٹی میں ملزم آصف علی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا، جبکہ اس موقع پر عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم نے 11 مارچ کو عزیزآباد میں رینجرز آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے وقاص شاہ نامی ایم کیو ایم کے کارکن کو قتل کر دیا تھا، تاہم اس حوالے سے ملزم سے تفتیش کے لئے 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم آصف علی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر عزیزآباد پولیس کے حوالے کر دیا۔ دوسری جانب رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ایک اور ملزم شیر محمد شیخ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا، جس پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قتل کے الزامات تھے، جسے عدالت نے 90 روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا۔ واضح رہے کہ رینجرز نے 25 جون کو خفیہ اطلاع پر شہداد پور میں کارروائی کرکے وقاص شاہ کے قتل کے مرکزی ملزم آصف علی کو گرفتار کیا تھا۔


خبر کا کوڈ : 469643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش