0
Saturday 27 Jun 2015 18:24

یمن کے مسئلے کا حل صرف سیاسی طریقے سے ممکن ہے، انصاراللہ

یمن کے مسئلے کا حل صرف سیاسی طریقے سے ممکن ہے، انصاراللہ
اسلام ٹائمز۔ انصار اللہ کے سینیئر رہنما محمد الحوثی نے اقوام متحدہ کی جانب سے جنگ بندی کی پیش کش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صرف جنگ بندی کی اپیلوں اور تجاویز پر اکتفا نہ کرے بلکہ جنگ بندی کے لئے عملی اقدامات عمل میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی عوام پر سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کے مجرمانہ اور ظالمانہ حملوں کی روک تھام کے لئے اقوام متحدہ کو پوری توانائیاں بروئے کار لانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ نے یمنی عوام کا شدید اقتصادی محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں قحط کا خطرہ شدید تر ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ ظالمانہ محاصرہ ختم نہ ہوا تو ہزاروں یمنی شہری قط اور بھوک کا شکار ہو جائیں گے۔ انصار اللہ تحریک کے سینیئر رہنما محمد الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب نے اس جنگ میں ممنوعہ ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا ہے لیکن اقوام متحدہ نے اس پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ محمد الحوثی نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کے مسئلے کا حل صرف سیاسی طریقے سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جینیوا اجلاس میں یمن پر حملہ کرنے والے ممالک کی ریشہ دوانیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ممالک اقوام متحدہ کے قوانین کے پابند نہیں ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 469675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش