QR CodeQR Code

بحرین میں آمریت کے خلاف عوام کے مظاہرے جاری

27 Jun 2015 18:20

اسلام ٹائمز: مظاہرین نے اعلان کیا کہ بحرینی عوام آل خلیفہ کی ناجائز حکومت کے خاتمے کے خواہاں ہیں، دوسری جانب آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے برسائے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ بحرینی عوام نے ہفتے کی رات بھی آمریت مخالف مظاہرے جاری رکھے۔ مظاہرین آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ النویدرات میں ہونے والے مظاہرے میں ایسے پلے کارڈ دکھائی دے رہے تھے جن پر سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ بحرینی عوام آل خلیفہ کی ناجائز حکومت کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ دوسری جانب آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے برسائے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے تشدد آمیز اقدامات کے نتیجے میں متعدد بحرینی شہری زخمی ہو گئے۔ بحرینی عوام کا کہنا ہے کہ وہ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کے تشدد اور وحشیانہ اقدامات کے باوجود فروری دو ہزار گیارہ سے شروع ہونے والی انقلابی تحریک کو جاری رکھیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ سن دو ہزار گیارہ سے اب تک آل خلیفہ کے سیکورٹی اہل کاروں کے تشدد کے نتیجے میں دسیوں بحرینی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

 


خبر کا کوڈ: 469676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/469676/بحرین-میں-آمریت-کے-خلاف-عوام-مظاہرے-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org