0
Saturday 27 Jun 2015 21:56

پشاور کے محلہ حسینیہ میں فائرنگ سے 4 خواتین جاں بحق

پشاور کے محلہ حسینیہ میں فائرنگ سے 4 خواتین جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ ہشتنگری محلہ حسینیہ میں فائرنگ سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے محلہ حسینیہ ہشتنگری میں پڑوسیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے دوران فائرنگ سے 4 خواتین زخمی ہوگئیں۔ فائرنگ پڑوسیوں کے درمیان کسی بات پر ہوئی۔ زخمی خواتین کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چاروں خواتین دم توڑ گئیں۔
خبر کا کوڈ : 469726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش