QR CodeQR Code

پشاور میں زمین کے تنازع پر قتل چار بہنوں کی تدفین، لواحقین کا احتجاج

28 Jun 2015 10:26

اسلام ٹائمز: نماز جنازہ کے بعد لواحقین نے جی ٹی روڈ کو ہشت نگری کے مقام پر بند کرکے احتجاج کیا۔ احتجاج میں بچے خواتین بھی شریک تھے۔ جنہوں نے صوبائی حکومت اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے محلہ حسینیہ میں قتل کی گئیں چار بہنوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ لواحقین نے جی ٹی روڈ کو ہشت نگری کے مقام پر بند کرکے احتجاج کیا۔ گذشتہ شام پشاور کے محلہ حسینہ میں چار بہنوں کو قتل کردیا گیا تھا، جن کی نماز جنازہ آج صبح ادا کی گئی۔ جس میں مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد لواحقین نے جی ٹی روڈ کو ہشت نگری کے مقام پر بند کرکے احتجاج کیا۔ احتجاج میں بچے خواتین بھی شریک تھے۔ جنہوں نے صوبائی حکومت اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی۔ تاہم پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرہ ختم کردیا گیا۔ خواتین کے قتل میں ملوث باپ بیٹا فرار ہیں۔ پولیس کے مطابق قتل جائیداد کے تنازع پر کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 469796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/469796/پشاور-میں-زمین-کے-تنازع-پر-قتل-چار-بہنوں-کی-تدفین-لواحقین-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org