0
Sunday 28 Jun 2015 16:18

پشین میں اے این ایف کی کارروائی، مکان سے 1490 کلو ہیروئن برآمد

پشین میں اے این ایف کی کارروائی، مکان سے 1490 کلو ہیروئن برآمد
اسلام ٹائمز۔ پشین کے علاقے خانوزئی میں انسداد منشیات فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ اے این ایف ذرائع کےمطابق انسداد منشیات فورس نے خانوزئی کے علاقے میں کامیاب کارروائی خفیہ اطلاع پر کی، جہاں ایک مکان سے 1490 کلو گرام ہیروین برآمد کر لی گی۔ برآمد شدہ منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں اربوں روپے ہے، ذرائع کے مطابق منشیات کو بیرونی ممالک اسمگل کیا جانا تھا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ ضلع پشین میں رواں ماہ کے دوران انسداد منشیات فورس کی منشیات کے خلاف یہ دوسری بڑی کارروائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 469803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش