QR CodeQR Code

شہید حسینی کی برسی، آئی ایس او پاکستان 4 اگست کو اسلام آباد میں ملک گیر اجتماع منعقد کرے گی

28 Jun 2015 13:42

اسلام ٹائمز: مرکزی دفتر میں آئی آیس او کی مرکزی کابینہ کا منعقد ہونے والا اجلاس دو دن جاری رہا اور اجلاس میں قائد شہید کی برسی کی مناسبت سے مرکزی اجتماع کے علاوہ یوم القدس سمیت اہم تنظیمی امور پر بات چیت ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت تنظیم کے مرکزی صدر تہور عباس حیدری نے کی۔ آئی ایس او پاکستان کی مرکزی کابینہ نے قائد شہید علامہ عارف حسین حسینی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، شہید کی برسی کے موقع پر اسلام آباد میں ملک گیر اجتماع منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا ہے کہ قائد شہید کی یاد آوری اور انکی تابندہ سیرت کو نسل نو تک منتقل کرنے کے لیے چار اگست کو ایک عظیم الشان اجتماع انعقاد پذیر ہو گا۔ مرکزی دفتر میں آئی آیس او کی مرکزی کابینہ کا منعقد ہونے والا اجلاس دو دن جاری رہا اور اجلاس میں قائد شہید کی برسی کی مناسبت سے مرکزی اجتماع کے علاوہ یوم القدس سمیت اہم تنظیمی امور پر بات چیت ہوئی۔ واضح رہے کہ ماہ شعبان میں حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر ، یوم وفا کی مناسبت سے آئی ایس او کے شعبہ اسکاوٹس نے قائد شہید علامہ عارف حسین حسینی کے مزار پر سلامی دی تھی۔ یاد رہے کہ 5 اگست 1988 کو پشاور میں علامہ عارف حسین حسینی کو امریکی گماشتوں نے علی الصبح شہید کر دیا تھا، آئی ایس او پاکستان ہر سال شہید کی برسی کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 469812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/469812/شہید-حسینی-کی-برسی-آئی-ایس-او-پاکستان-4-اگست-کو-اسلام-آباد-میں-ملک-گیر-اجتماع-منعقد-کرے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org