QR CodeQR Code

بیلٹ پیپرز کے اضافی استعمال بارے پی ٹی آئی کے دعوے بے بنیاد ہیں، الیکشن کمیشن

28 Jun 2015 21:37

اسلام ٹائمز: الیکشن کمیشن نے اپنے دلائل میں کہا کہ فارم 15 کی گمشدگی میں کے پی کے سرفہرست، سندھ دوسرے، پنجاب تیسرے نمبر پر ہے، تاہم فارم 15 کی گمشدگی اور تھیلوں کی سیلیں ٹوٹنا نااہلی ہے، بد نیتی نہیں۔ بیلٹ پیپرز کی اردو بازار سے چھپائی ثابت کرنے کے شواہد بھی سامنے نہیں آئے۔


اسلام ٹائمز۔ انتخابی دھاندلی انکوائری کمیشن کے سامنے الیکشن کمیشن نے تحریری دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی بیلٹ پیپرز کے غلط استعمال پر مبنی پی ٹی آئی کے شکوک و شبہات بے بنیاد ہیں، جبکہ آر اوز کی جانب سے ووٹ ڈبوں میں بھرنے کے ثبوت نہیں ملے۔ الیکشن کمیشن نے دلائل میں مزید کہا کہ فارم 15 کی گمشدگی میں کے پی کے سرفہرست، سندھ دوسرے، پنجاب تیسرے نمبر پر ہے، تاہم فارم 15 کی گمشدگی اور تھیلوں کی سیلیں ٹوٹنا نااہلی ہے، بد نیتی نہیں۔ بیلٹ پیپرز کی اردو بازار سے چھپائی ثابت کرنے کے شواہد بھی سامنے نہیں آئے، یہ بھی نہیں بتایا کہ اضافی بیلٹ پیپرز کا غلط استعمال پریزائڈنگ افسر نے کیا یا آر او نے، نہیں بتایاگیا۔ اضافی بیلٹ پیپرز کا غلط استعمال کس نے، کیسے، کب اور کہاں کیا، پی ٹی آئی دھاندلی کے متعدد الزامات سے دستبردار ہوگئی، جبکہ پی ٹی آئی انکوائری کمیشن میں اپنے تجویز کردہ گواہان سے بھی دستبردار ہوئی، نادرا رپورٹس سے بھی دھاندلی ثابت نہیں ہوئی، فارم 15 کی گمشدگی سے کوئی بد نیتی ثابت نہیں ہوتی، دھاندلی یا منظم دھاندلی ٹھوس شواہد سے ثابت ہوسکتی ہے جو سامنےنہیں آئے، عام انتخابات 2013 شفاف اور غیر جانبدار تھے، کسی قسم کی دھاندلی نہیں ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 469870

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/469870/بیلٹ-پیپرز-کے-اضافی-استعمال-بارے-پی-ٹی-ا-ئی-دعوے-بے-بنیاد-ہیں-الیکشن-کمیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org