0
Sunday 28 Jun 2015 22:40

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران شدید گرمی کے باعث مزید 34 افراد جاں بحق

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران شدید گرمی کے باعث مزید 34 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گرمی سے متاثرہ مزید 34 افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں بھی شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، ہیٹ اسٹروک سے ایک ہفتے کے دوران 76 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کراچی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں گزشتہ رات سے اب تک مزید 34 افراد دم توڑ گئے، کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح اسپتال ذرئع کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک کے متاثرہ 354 افراد اب تک اسپتال میں دم توڑ چکے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے اب تک جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 156 ہو چکی ہے جب کہ آزاد ذرائع کے مطابق گرمی کی شدت سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1200 سے زائد ہے۔

دوسری جانب اندرون سندھ گرمی میں نرمی نہیں آ رہی ہے، پارہ بھی ہائی ہے، گرمی کے ماروں کی جان پر بن آئی ہے، مختلف شہروں میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں بھی شدید گرمی کے باعث ایک ہفتے کے دوران 76 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ بدین میں بھی گرمی کا راج برقرار ہے، جہاں اب تک 30 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ حیدرآباد میں بھی سورج سوا نیزے پر ہے، گرمی کے باعث 26 افراد جان سے چلے گئے۔ نوابشاہ میں بھی 44 ڈگری پارے نے دن میں تارے دکھا دئیے، یہاں 4 افراد گرمی برداشت نہ کر سکے اور جاں بحق ہوگئے۔ شکارپور اور کندھکوٹ میں 8 افراد گرمی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔
خبر کا کوڈ : 469925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش