QR CodeQR Code

کراچی پولیس کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشتگردوں سمیت 10 ملزمان گرفتار

28 Jun 2015 22:47

اسلام ٹائمز: سہراب گوٹھ سے گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، 2 کلاشنکوف اور 4 پستول برآمد ہوئے ہیں، پولیس نے گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں سمیت 10 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹیں اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے مصدقہ اطلاعات پر سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے 2 دہشتگرد بھی شامل بھی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، 2 کلاشنکوف اور 4 پستول برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 469926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/469926/کراچی-پولیس-کی-کارروائی-کالعدم-تحریک-طالبان-کے-2-دہشتگردوں-سمیت-10-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org