0
Monday 29 Jun 2015 01:47

ایم کیو ایم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، خرم دستگیر

ایم کیو ایم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، خرم دستگیر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے پاس عوامی مینڈیٹ ہے، اسے اپنے گریبان میں جھانکنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ 2017ء کے آخر تک ملک سے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈ بڑھ جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ سسٹم کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بی بی سی کی ایم کیو ایم کے بارے رپورٹ انتہائی سنجیدہ اور نازک معاملہ ہے۔ اس کو حکومت سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک نمائندہ جماعت ہے۔ اسے اپنے گریبان میں جھانکنا ہو گا۔ کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں، لیکن دشمن ممالک سے فنڈنگ لینے والوں کے خلاف پاکستانی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پاکستان کی سلامتی، جمہوریت اور بقاء کے لئے حکومت بہت سنجیدہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 469942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش