QR CodeQR Code

پشاور، بچوں کی لڑائی پہ بڑوں کا مسلح تصادم، دو افراد جاں بحق، تین زخمی

29 Jun 2015 05:55

اسلام ٹائمز: شیخ آباد میں بچے آپس میں کھیلتے ہوئے لڑ پڑے، بچوں کی لڑائی کو بڑوں نے انا کا مسئلہ بنالیا، ہاتھا پائی کے بعد دونوں فریقوں نے ایکدوسرے پر فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دو زندگیاں بچوں کی لڑائی کی بھینٹ چڑھ گئیں۔ شیخ آباد کے علاقے میں بچے کھیلتے کھیلتے آپس میں لڑپڑے۔ بچوں کی لڑائی کو بڑوں نے انا اور غیرت کا مسئلہ بنالیا۔ زبانی کلامی تکرار سے شروع لڑائی ہاتھا پائی سے ہوکر مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی۔ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سلمان اور عنایت الرحمن، جبکہ زخمیوں میں ارسلان، ڈاکٹر افتخار، اور ذیشان شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ہیں اور دونوں فریقوں کے متعدد افراد کو گرفتار کرکے دفعہ ایک سو سات میں پابند کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 469952

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/469952/پشاور-بچوں-کی-لڑائی-پہ-بڑوں-کا-مسلح-تصادم-دو-افراد-جاں-بحق-تین-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org