0
Monday 29 Jun 2015 15:37

پشین میں اے این ایف کی کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

پشین میں اے این ایف کی کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے خانوزئی میں کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ انسداد منشیات فورس نے خفیہ اطلاع پر پشین کے علاقے خانوزئی میں ایک مکان میں چھاپہ مار کر ایک ہزار 490 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی، تاہم اب تک کسی بھی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ قبضے میں لی گئی منشیات کی مالیت اربوں روپے ہے اور اسے بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پشین کے مختلف علاقوں میں اے این ایف کی تیسری بڑی کارروائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 470079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش