0
Monday 29 Jun 2015 16:29

یونان میں بیل آئوٹ پیکیج پر ریفرنڈم کی منظوری

یونان میں بیل آئوٹ پیکیج پر ریفرنڈم کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ یونانی پارلیمنٹ نے بیل آوٹ پیکیج پر ملک میں ریفرنڈم کروانے کی منظوری دے دی، یونان کے وزیر اعظم نے اعلان کیاتھا کہ دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے رکھی گئی شرائط کو ماننے کے بارے میں ملک میں 5 جولائی کو ریفرنڈم کروائیں گے، پارلیمنٹ میں 300 میں سے 179 ارکان نے ریفرنڈم کے حق میں ووٹ دیا، مالی بحران کا شکار یونان کو 2012 میں آئی ایم ایف اور یورپی یونین کی جانب سے بیل آئوٹ پیکیج دیا گیا تھا۔ یونان کو عالمی مالیاتی اداروں اور مشترکہ کرنسی یورو کے رکن ملکوں سے تقریبا سوا سات ارب یورو کے ہنگامی قرض کی ضرورت ہے اگر جون کے اختتام سے قبل یہ قرض نہ ملا تو یونان ڈیڑھ ارب یورو سے زیادہ مالیت کے پرانے قرض عالمی مالیاتی اداروں کو واپس نہیں کر پائے گا، قرض کی ادائیگی میں ناکامی کا مطلب دیوالیہ پن ہو گا جس کے باعث یونان کو مشترکہ کرنسی سے خارج کر دیا جائے گا جو یورپی یونین سے اخراج کا باعث بھی بن سکتا ہے دوسری جانب حزب اختلاف نے حکومتی اقدام پر کڑی تنقید کی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 470092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش