QR CodeQR Code

افغانستان کے کم از کم تین صوبوں میں داعش دہشت گرد موجود ہیں، ترجمان نائب صدر

29 Jun 2015 16:20

اسلام ٹائمز: کابل سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کے نائب صدر کے ترجمان ظفر ہاشمی نے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ کے ان افراد کے خلاف افغان سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی اب تک کامیاب رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے نائب صدر کے ترجمان ظفر ہاشمی نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے افراد جو عام طور سے شام اور عراق میں سرگرم ہیں افغانستان کے تین صوبوں ننگرہار، فراہ اور ہلمند بھی پہنچ گئے ہیں۔ افغانستان کے نائب صدر کے ترجمان ظفر ہاشمی نے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ کے ان افراد کے خلاف افغان سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی اب تک کامیاب رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابل حکومت افغانستان سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 470094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/470094/افغانستان-کے-کم-تین-صوبوں-میں-داعش-دہشت-گرد-موجود-ہیں-ترجمان-نائب-صدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org