0
Monday 29 Jun 2015 16:18

نائیجیریا، خواتین خودکش بمباروں کا حملہ، 3 افراد ہلاک

نائیجیریا، خواتین خودکش بمباروں کا حملہ، 3 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ نائیجیریا کی شمالی مشرقی ریاست بورنو میں دو خواتین خودکش بمباروں کے حملے میں 3 افراد ہلاک اور 16زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے کہا ہے کہ دو خواتین خودکش حملہ آوروں نے ایک اسپتال میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ تاہم موقع پر موجود سکیورٹی اہلکار نے جب انھیں روکا تو خواتین نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔ حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔ خیال رہے کہ بوکو حرام کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران نائیجیریا میں کیے جانے والے حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری نے حال ہی میں اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ملکر ایک مشترکہ فوج بنانے کے لیے بات چیت کی تھی جس کا مقصد دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 470095
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش