0
Monday 29 Jun 2015 16:15

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ بحرین کے عوام نے ایک بار پھر شاہی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے ہیں۔ مظاہرین نے آل خلیفہ کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں پر تشدد بند کرنے کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت پر سیاسی قیدیوں کے حقوق پامال کرنے کا الزام لگایا اور جمعیت وفاق اسلامی کے رہنما شیخ علی سلمان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ آل خلیفہ حکومت کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
 
خبر کا کوڈ : 470096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے