QR CodeQR Code

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری

29 Jun 2015 16:15

اسلام ٹائمز: مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت پر سیاسی قیدیوں کے حقوق پامال کرنے کا الزام لگایا اور جمعیت وفاق اسلامی کے رہنما شیخ علی سلمان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ بحرین کے عوام نے ایک بار پھر شاہی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے ہیں۔ مظاہرین نے آل خلیفہ کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں پر تشدد بند کرنے کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت پر سیاسی قیدیوں کے حقوق پامال کرنے کا الزام لگایا اور جمعیت وفاق اسلامی کے رہنما شیخ علی سلمان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ آل خلیفہ حکومت کے اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

 


خبر کا کوڈ: 470096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/470096/بحرین-میں-آل-خلیفہ-حکومت-کے-خلاف-احتجاج-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org