QR CodeQR Code

کے الیکٹرک کا پورے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا اعلان

29 Jun 2015 16:25

اسلام ٹائمز: ترجمان کے الکٹرک کے مطابق بجلی کی اوسطاً طلب 3 ہزار میگاواٹ سے زائد ریکارڈ کی جا رہی ہے، کچھ پاور پلانٹس پر گیس پریشر کم ہونے سے پیداوار متاثر ہو رہی ہے، جبکہ کینپ پلانٹ بھی فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں بجلی کی طلب بڑھنے کے بعد لوڈشیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی اب لوڈشیڈنگ کی جائے گی، اب پورے کراچی میں لوڈشیڈنگ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب میں غیر معمولی اضافے کے باعث لوڈشیڈنگ اب مستثنیٰ علاقوں میں بھی کی جائے گی، اب پورے کراچی میں لوڈشیڈنگ ہوگی، جبکہ بجلی کی اوسطاً طلب 3 ہزار میگاواٹ سے زائد ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کچھ پاور پلانٹس پر گیس پریشر کم ہونے سے پیداوار متاثر ہو رہی ہے، جبکہ کینپ پلانٹ بھی فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں سے اپیل کی کہ بجلی کی بڑھتی طلب کی وجہ سے وہ غیر ضروری بجلی کے آلات کا استعمال نہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 470110

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/470110/کے-الیکٹرک-کا-پورے-کراچی-میں-لوڈشیڈنگ-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org