0
Monday 29 Jun 2015 22:36

مسلمان زندگی کو قرآن کی روشنی میں ڈھال لیں تو کوئی زیر نہیں کر سکتا، قاری امین ربانی

مسلمان زندگی کو قرآن کی روشنی میں ڈھال لیں تو کوئی زیر نہیں کر سکتا، قاری امین ربانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) ضلع خوشاب کے امیر اور جامعہ ربانیہ فیض العلوم کے مہتمم مولانا قاری محمد امین ربانی نے کہا ہے کہ قرآنِ مجید ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، اگر ہم اپنے کردار کو احکاماتِ قرآنی کی روشنی میں ڈھال لیں تو دُنیا کی کوئی بھی طاقت ہمیں زیر نہیں کر سکتی۔ جامع مسجد تقویٰ جوہر آباد میں منعقدہ درسِ قرآن کی ایمان افروز تقریب سے خطاب کے دوران انکا کہنا تھا کہ ہمیں دنیا و آخرت کی کامیابی کے لئے قرآنِ مقدس سے رہنمائی حاصل کر کے اپنی زندگیاں گزارنا ہونگی۔ تقریب کے اختتام پر کراچی میں گرمی کے سبب جاں بحق ہونیوالے افراد کے لئے دُعائے مغفرت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 470208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش