0
Monday 29 Jun 2015 23:10

اسرائیل نے غزہ کیلئے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتیوں کو روک دیا

اسرائیل نے غزہ کیلئے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتیوں کو روک دیا
اسلام ٹائمز۔ غزہ میں ںاجائز صہیونی ریاست اسرائیل کی بحریہ نے امدادی سامان لے جانے والی کشتیوں کے قافلے کو روک کر اس کا رخ بندر گاہ کی جانب موڑ دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 4 کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا اسرائیل کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر امدادی سامان اور رضا کاروں کو لے کر غزہ کی جانب جارہی تھی، کہ اسے اسرائیلی بحریہ نے آگے جانے سے روک دیا جب کہ 3 کشتیوں کو تو واپس بھیج دیا گیا اور ایک کو صیہونی بحریہ اپنے ساتھ اشدد پورٹ کی جانب لے گئی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کشتیوں کو کئی بار وارننگ دی گئی کہ وہ اپنا راستہ تبدیل کر لیں کیوں کہ یہاں آنے پر پابندی ہے لیکن کشتی کے پر سوارافراد نے وارننگ کو مسترد کردیا جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ فوج کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ فرانسیسی کشتی ہے اور اسے فریڈیم فلوٹیلا 3 کا نام دیا گیا ہے۔ دوسری جانب فریڈیم فلوٹیلا کے منتظیمین کا کہنا تھا کہ ایک امدادی کشتی ہے جس پر طبی آلات اور سولر پینل کے ساتھ مختلف ممالک کے 18 امدادی کارکن سوار ہیں۔ امدادی کارکنوں کا کہنا کہ کشتی کا غزہ لے جانے کا مقصد اسرائیل کی جانب سے بحری راستے پر لگائی گئی ظالمانہ پابندی کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔
خبر کا کوڈ : 470216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش