QR CodeQR Code

پاکستان کی نامور شخصیات کرپشن میں ملوث ہیں، صدر ممنون

29 Jun 2015 23:22

اسلام ٹائمز: بہترطرز حکمرانی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمے اپنی استعداد کو بڑھاتے ہوئے کرپشن کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں احتساب اور بہترطرز حکمرانی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ کئی نامور شخصیات کرپشن میں ملوث ہیں، اگر انہیں عبرتناک سزا دی جائے تو اس خرابی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی استعداد کو بڑھاتے ہوئے کرپشن کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ واضح رہے کہ صدر مملکت کا بیان ایسے حالات میں سامنے آیا ہے کہ جب پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن کی جماعتیں حکومت پر یہ الزام لگا رہی ہیں کہ کرپشن کیسیز کے نام پر ان پر دباو ڈالا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 470217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/470217/پاکستان-کی-نامور-شخصیات-کرپشن-میں-ملوث-ہیں-صدر-ممنون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org