0
Monday 29 Jun 2015 23:25

گلگت بلتستان میں غیر ملکی این جی اوز پر کڑی نگرانی اور دوبارہ رجسٹریشن کا حکم

گلگت بلتستان میں غیر ملکی این جی اوز پر کڑی نگرانی اور دوبارہ رجسٹریشن کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان میں یو ایس ایڈ سمیت تمام غیرملکی این جی اوز کو از سر نو رجسٹریشن کرنے کے لیے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان کو ایک مراسلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق گلگت بلتستان میں موجود تمام رجسٹرڈ اور ان رجسٹرڈ این جی اوز کو دوبارہ رجسٹریشن کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق تمام غیرملکی این جی اوز کو گلگت بلتستان میں ہر قسم کی سرگرمیوں سے روکنے کے لیے کہا گیا اور ان کی تمام سرگرمیوں پر کڑی نگرانی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ وہ تمام غیر ملکی این جی اوز جو تمام شرائط پر پورا نہیں اترسکتی انہیں گلگت بلتستان میں کام کرنے سے روک دیا جائے جبکہ رجسٹریشن کرنے والی این جی اوز پر بھی کڑی نگرانی کی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ جو ادارے ملکی سالمیت کے لیے خطرہ ہوں انہیں کسی صورت گلگت بلتستان میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 470218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش