QR CodeQR Code

پاکستان کا بھارتی شرانگزی کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ

29 Jun 2015 23:29

اسلام ٹائمز: حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو مشاورت کیلئے اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ پاکستانی مندوب وزیراعظم کےستمبر میں دورہ اقوام متحدہ پر مشاورت بھی کریں گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں خراب حالات کا ذمہ دار بھارت ہے۔ اب یہ بات کسی سےڈھکی چھپی نہیں رہی۔ پاکستان نے بھارت کا شرانگزی کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، اسی سلسلے میں مشاورت کےلیے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کو بھی اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پاکستان نے بھارتی شرانگیزی کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو مشاورت کیلئے اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ ذرائع مزید کہتے ہیں کہ پاکستانی مندوب وزیراعظم کے ستمبر میں دورہ اقوام متحدہ پر مشاورت بھی کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 470220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/470220/پاکستان-کا-بھارتی-شرانگزی-معاملہ-اقوام-متحدہ-کی-جنرل-اسمبلی-میں-اٹھانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org