QR CodeQR Code

وزارت خزانہ نے وزارت اطلاعات کی پینتیس کروڑ روپے کی ہنگامی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی

30 Jun 2015 02:34

صحافی : نادر عباس بلوچ

اسلام ٹائمز: ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کلیمز کو مالی سال ختم ہونے سے پہلے پہلے ہر صورت ادا کیا جائے، وزارت اطلاعات اسلام آباد میں پتینس کروڑ روپے اس رقم کی ادائیگی کیلئے دن رات کام جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت خزانہ نے وزارت اطلاعات کی پینتیس کروڑ روپے کی ہنگامی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پتینتیس کروڑ روپے کی یہ رقم لاہور پی آئی ڈی کی طرف سے جاری اشہتارات کی مد میں ادا کی جائیگی، دوسری جانب وزارت اطلاعات اسلام آباد کے متعلقہ شعبے نے کلیمز کلئیر کرنے سے انکار کردیا ہے۔ وزارت اطلاع کے متعلقہ حکام کا موقف ہے کہ کلیمز کیلئے جمع کرائے گئے بلز مشکوک ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کلیمز کو مالی سال ختم ہونے سے پہلے پہلے ہر صورت ادا کیا جائے، وزارت اطلاعات اسلام آباد میں پتینس کروڑ روپے اس رقم کی ادائیگی کیلئے دن رات کام جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 470225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/470225/وزارت-خزانہ-نے-اطلاعات-کی-پینتیس-کروڑ-روپے-ہنگامی-سپلیمنٹری-گرانٹ-منظوری-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org