0
Tuesday 30 Jun 2015 04:58

کراچی میں 12 سو سے زائد ہلاکتوں کی ذمہ دار حکومت ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

کراچی میں 12 سو سے زائد ہلاکتوں کی ذمہ دار حکومت ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کراچی میں بارہ سو سے زائد افراد بجلی و پانی کی عدم دستیابی کے باعث شدید گرمی کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ ہزاروں قیمتی جانوں کے ضیاع کو اس طرح نظر انداز کرنا بدترین حکومتی بےحسی ہے۔ سرکاری وسائل کو غیر ضروری منصوبے پر بےدریغ خرچنے کی بجائے بنیادی ضروریات کی بلاتعطل فراہمی جسیے امور پر اگر خرچہ کیا جاتا تو آج بارہ سو گھروں سے لاشیں نہ اٹھتیں۔ حکومت کی بدانتظامی اور ناقص پالیسوں نے اس ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ اس وقت وطن عزیز دہشت گردی اور توانائی کے بحران کا شدید تر شکار ہے، جن پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ تبھی ممکن ہے جب ملک میں بجلی کی ضرورت کے مطابق مختلف ڈیم بنانے کے ساتھ ساتھ توانائی کے حصول کے متبادل ذرائع کے لئے تگ و دو کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک ایران سے بجلی و گیس کے حصول سے ملک کو لوڈشیڈنگ جیسے عذاب سے نجات مل سکتی ہے مگر سعودی عرب اس میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ نواز شریف حکومت ملکی ترقی و استحکام کی بجائے ذاتی تعلقات اور بیرونی ڈکٹیشن کو ہمیشہ فوقیت دیتی آئی ہے۔ جس کی وجہ سے آج ہمارا یہ ملک لاتعداد سنگین مسائل میں گھرا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 470255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش