QR CodeQR Code

تیونس پھردہشتگردی کا نشانہ بن سکتا ہے، ڈیوڈ کیمرون

30 Jun 2015 16:42

اسلام ٹائمز: برطانوی وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تفریحی مقامات پر ایسے افراد حملے کر سکتے ہیں جو شدت پسندوں سے رابطے میں ہیں دہشتگردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کے ساتھ جدوجہد کرنا ہو گی، داعش جیسی تنظیموں کے آن لائن پراپیگنڈا کو ناکام بنانے کی ضرورت پر زور دیا جس نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ تیونس کے تفریحی مقامات دہشت گردی کے مزید واقعات کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ برطانوی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ممکنہ حملے ایسے افراد کی طرف سے کئے جا سکتے ہیں جو مختلف دہشت گرد تنظیموں سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطوں میں ہیں۔ بیان میں تیونس میں موجود برطانوی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے تیونس میں دہشت گردی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں غیر متزلزل عزم کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف لڑنا اور جدوجہد کرنا ہو گی۔ ڈیوڈ کیمرون نے اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ اپنی اقدار کو برقرار رکھنے کیلئے خود کو مزید مضبوط اور طاقتور بنانا ہوگا، کیمرون نے داعش جیسی تنظیموں کے آن لائن پراپیگنڈا کو ناکام بنانے کی ضرورت پر زور دیا جس نے حملہ کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 470385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/470385/تیونس-پھردہشتگردی-کا-نشانہ-بن-سکتا-ہے-ڈیوڈ-کیمرون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org