QR CodeQR Code

غزہ جانے والی کشتی پر حملہ بین الاقوامی قوانین کے برخلاف ہیں، حماس

30 Jun 2015 16:57

اسلام ٹائمز: فلسطینی مزاحمت تحریک حماس کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ فلوٹیلا پر سوار افراد اپنا پیغام پہنچانے اور اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب رہے، اس سفر سے ایک بار پھر عالمی برادری کے سامنے غزہ پٹی کے محاصرے کا معاملہ اجاگر ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حماس کے مرکزی رہنما اسماعیل ہنیہ نے فلوٹیلا میں موجود سیاسی، بین الاقوامی اور پارلیمانی شخصیات اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے اس دلیرانہ اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلوٹیلا پر سوار افراد اپنا پیغام پہنچانے اور اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سفر سے ایک بار پھر عالمی برادری کے سامنے غزہ پٹی کے محاصرے کا معاملہ اجاگر ہوا ہے۔ یاد رہے صیہونی افواج نے پیر کی صبح بین الاقوامی سمندر میں ماریان نام کے بحری پر حملہ کر کے اسے مقبوضہ فلسطین کے اشدود بندرگاہ جانے پر مجبور کر دیا۔ یہ جہاز غزہ پر مسلط کردہ محاصرہ توڑنے اور فلسطینی عوام تک امداد رسانی کی غرض سے سوئیڈن سے روانہ ہوا تھا۔ اس سے قبل صیہونی حکومت نے مئی دو ہزار دس میں غزہ جانے والے مرمرہ نامی بحری پر حملہ کیا تھا۔ اس واقعے میں صیہوںی افواج نے دس سے زائد افراد کو ہلاک اور زخمی کر دیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق ترکی سے تھا۔

 


خبر کا کوڈ: 470390

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/470390/غزہ-جانے-والی-کشتی-پر-حملہ-بین-الاقوامی-قوانین-کے-برخلاف-ہیں-حماس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org