QR CodeQR Code

انڈونیشیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 30 افراد ہلاک

30 Jun 2015 16:52

اسلام ٹائمز: حادثے سے 2 رہائشی عمارتوں اور دیگر املاک کو آگ لگ گئی، ریسکیو عملے نے اب تک 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ طیارے کے ملبے اور عمارتوں میں موجود دیگر زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انڈونیشیا کے فوجی ترجمان کے مطابق فوج کے زیر استعمال سی 130 ہرکیولیس طیارے نے شمالی سماٹرا کے شہر مدان کے فوجی اڈے سے اڑان بھری تھی جس میں 12 افراد سوار تھے۔ طیارہ پرواز بھرنے کے فوری بعد ہی شہر کے گنجان آباد علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے سے 2 رہائشی عمارتوں اور دیگر املاک کو آگ لگ گئی۔ ریسکیو عملے نے اب تک 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ طیارے کے ملبے اور عمارتوں میں موجود دیگر زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ 2009 میں بھی انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے مشرقی جاوا جانے والے سی 130 ہرکولیس طیارے کے حادثے میں 97 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 


خبر کا کوڈ: 470392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/470392/انڈونیشیا-میں-فوجی-طیارہ-گر-کر-تباہ-30-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org