0
Tuesday 30 Jun 2015 16:46

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا مشترکہ اجلاس، یوم القدس بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا مشترکہ اجلاس، یوم القدس بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا مشترکہ اجلاس راضی ہال میں منعقد ہوا، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی نمائندگی صوبائی ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 196 مہر سخاوت علی اور سید ندیم عباس کاظمی نے کی جبکہ آئی ایس او کی طرف سیکرٹری اطلاعات قاسم جعفری اور رضوان نقوی نے کی۔ اس موقع پر دونوں تنظیموں کی جانب سے مشترکہ القدس کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین دیگر ملی تنظیموں کے ساتھ مل کر عالمی یوم القدس منائے گی، القدس کمیٹی اس حوالے سے تمام علمائے کرام اور ملی تنظیموں کو شرکت کی دعوت دیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 10 جولائی 22 رمضان المبارک کو نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ شاہ گردیز سے چوک گھنٹہ گھر تک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی۔ اس حوالے سے تشہیری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ہر سال مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر ملی تنظیموں کے ساتھ مل کر رہبر کبیر امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق آخری جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس کے طور پر مناتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 470393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش