0
Tuesday 30 Jun 2015 18:52

امریکہ میں باحجاب مسلم لڑکی نے خوش لباسی کا مقابلہ جیت لیا

امریکہ میں باحجاب مسلم لڑکی نے خوش لباسی کا مقابلہ جیت لیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست نیو جرسی میں باحجاب لڑکی نے خوش لباسی کا مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ غیر ملکی ویب سائیٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے کلفٹن ہائی اسکول کے زیرتعلیم طلبا کے درمیان خوش لباسی کا مقابلہ ہوا۔ مقابلے میں طلبا نے اپنی پسند، مزاج اور دور حاضر فیشن کے مطابق لباس زیب تن کر کے حصہ لیا، تاہم یہ مقابلہ فلسطینی نژاد باحجاب لڑکی ابرار شاہین نے اپنے نام کیا۔ مقابلہ جیتنے پر ابرار شاہین کا کہنا تھا کہ ان کی اپنی کپڑوں کی دکان ہے اور وہ اپنے لباس کے معاملے میں تمدن اور مذہبی ذمہ داریوں کا خاص خیال رکھتی ہیں، اسی لئے ہائی اسکول کا مقابلہ جیتنا ان کے لئے حیران کن تھا، کیوں کہ عام طور پر اس قسم کے ایوارڈز اسکول میں مشہور لڑکیوں یا چیئر لیڈرز کو ملا کرتے ہیں تاہم وہ یہ ایوارڈ حاصل کر کے بہت خوش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 470454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش