0
Wednesday 1 Jul 2015 05:55

جعفر آباد، پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 1 شہید، 3 اہلکار زخمی

جعفر آباد، پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 1 شہید، 3 اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کی پولیس چوکی پر مسلح افراد کے حملے میں ہیڈ کانسٹیبل شہید اور تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اللہ یار پولیس تھانے کی حدود میں پولیس چوکی میر حسن پر مسلح افراد نے حملہ کر کے فائرنگ کر دی۔ جس سے ہیڈ کانسٹیبل بہادر علی موقع پر جاں بحق جبکہ تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ جنھیں طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ جن کی تعداد تین تھی، جو حملہ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
خبر کا کوڈ : 470529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش