QR CodeQR Code

لاہور،دہشت گردوں کو حساس معلومات فراہم کرنیوالا اسپیشل برانچ کا اہلکار گرفتار

16 Dec 2010 17:19

اسلام ٹائمز:زاہد باجوہ نے افغانستان میں جہادی ٹریننگ حاصل کی،اس کے طالبان سے بھی تعلقات ہیں جبکہ 2003ء میں زاہد باجوہ کے خلاف ہینڈ گرنیڈ برآمد ہونے پر تھانہ ہربنس پورہ میں مقدمہ بھی درج کیا جا چکا ہے


لاہور(نمائندہ اسلام ٹائمز) لاہور پولیس نے دہشت گردوں کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں پولیس سپیشل برانچ کے ملازم کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔لاہور پولیس کے مطابق زاہد باجوہ 2009ء میں پولیس سپیشل برانچ میں کمپیوٹر آپریٹر بھرتی ہوا تھا،گرفتار اہلکار کے ساتھیوں نے شک گزرنے پر اس کی خفیہ نگرانی شروع کر دی اور گزشتہ روز زاہد باجوہ کو گرفتار کر کے اسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار اہلکار جعلی ڈومیسائل پر سپیشل برانچ میں بھرتی ہوا اور وہ جہاد کی تربیت بھی حاصل کر چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 47053

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/47053/لاہور-دہشت-گردوں-کو-حساس-معلومات-فراہم-کرنیوالا-اسپیشل-برانچ-کا-اہلکار-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org